the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل میں ہالی ووڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والی فائرنگ میں کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ امریکہ کے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ایم این بی سی چینل کے مطابق اس فائرنگ میں کم از کم 9 افراد کو گولی لگی ہے۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت 26 سالہ اسٹیبن سنٹیاگو کے طور پر کی گئی ہے۔ فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے رکن بل نیلسن کے ایک ترجمان نے ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی



ایڈمنسٹریشن کے حکام کے ساتھ بات چیت میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق 26 سالہ اسٹیبن سینٹیاگو کو گزشتہ سال آرمی نیشنل گارڈ سے چھٹی دی گئی تھی۔اسٹیبن سینٹیاگو عراق میں میں بھی تعینات رہ چکا ہے۔ ہوائی اڈے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئے گئے پوسٹ کے مطابق ٹرمینل -2 پر فائرنگ ہوئی ہے۔ ہوائی اڈے کے ترجمان کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں ابھی تک کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا گيا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سکریٹری ایری فليشر نے ٹویٹ کیا کہ "میں اب فورٹ لاڈرڈیل میں ہالی ووڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوں، گولیاں چلنے کی کئی آوازیں سنی ہیں۔ سب لوگ بھاگ رہے ہیں"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.